پاکستان میں سیلاب سے 937 افراد جان بحق ، 7 لاکھ94 ہزارمویشی ہلاک ،2ملین ایکڑسے زیادہ اراضی پرکھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہے، اقوام متحدہ
پاکستان میں سیلاب سے 937 افراد جان بحق ، 7 لاکھ94 ہزارمویشی ہلاک ،2ملین ایکڑسے زیادہ اراضی پرکھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے کہاہے کہ پاکستان میں مون سون کی حالیہ بارشوں اورسیلاب سے 937 افراد جان بحق اور1343 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں، بارشوں اورسیلاب سے 2لاکھ 18 ہزارگھرمکمل طورپرتباہ ہوچکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 52 ہزارگھروں کونقصان پہنچا ہے۔یہ بات انسانی ہمدردی کیلئے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر(اوسی ایچ اے) نے اپنی رپورٹ میں کہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں اورسیلاب سے 7 لاکھ94 ہزارمویشی ہلاک جبکہ 2ملین ایکڑسے زیادہ اراضی پرکھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ حالیہ بارشوں اورسیلاب سے ملک کے 116 اضلاع متاثرہ ہیں ، پاکستان کی حکومت نے اب تک 66 اضلاع کوآفت زدہ قراردیاہے۔ملکی سطح پرگزشتہ 30 سالوں کے اوسط سے 2.87 فیصدزیادہ بارشیں ہوئی ہیں جبکہ بعض علاقوں میں گزشتہ 30 سالوں کے اوسط سے 5 گنا زیادہ بارشیں ریکارڈکی گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ انسانی صورتحال بدترہونے کااندیشہ ہے کیونکہ بارشوں اورسیلاب سے بنیادی ڈھانچہ کومسلسل نقصان پہنچ رہاہے۔پاکستان کی حکومت نے دیگرمعاونت کے علاوہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے زریعہ 35ارب روپے کے امدادی پروگرام کاآغازبھی کردیاہے۔
رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ گزشتہ دوہفتوں سے انسانی صورتحال بدترہوتی جارہی ہے کیونکہ مختلف علاقوں میں موسلادھاربارشوں کاسلسلہ جاری ہے جس سے مزید علاقے سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ کی زدمیں آرہے ہیں۔